احمد شہزاد نے پاکستان کپ میں سب سے زیادہ رنز بنائے

پیر 2 مئی 2016 15:12

احمد شہزاد نے پاکستان کپ میں سب سے زیادہ رنز بنائے

اسلام آباد ۔ 2 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 مئی۔2016ء) پاکستان کپ کے پہلے ایڈیشن میں احمد شہزاد 372 رنز کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے۔ تفصیلات کے مطابق پہلا پاکستان کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کامیابی سے اختتام پزیر ہوگیا ہے، خیبر پختونخوا نے پنجاب کو 151 رنز کے واضح مارجن سے ہرا کر چیمپئن کا اعزاز حاصل کیا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں خیبر پختونخوا کے اوپنر احمد شہزاد بیٹنگ کے میدان میں سب سے آگے رہے، انہوں نے پانچ میچوں میں 74.40 کی اوسط سے ایک سنچری اور تین نصف سنچریوں کی مدد سے 372 رنز بنائے۔ خیبر پختونخوا کے فخر زمان 297 رنز کے ساتھ دوسرے، سندھ کے خالد لطیف 252 رنز کے ساتھ تیسرے، خرم منظور 228 رنز کے ساتھ چوتھے جبکہ بلوچستان کے اظہر علی 210 رنز کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہے۔