Live Updates

عمران خان قرضے معاف کروانے والوں کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں، طلال چوہدری

پیر 2 مئی 2016 15:07

اسلام آباد ۔ 2 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 مئی۔2016ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین قرضے معاف کروانے والوں کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں، بڑے بڑے دعوؤں کے باوجود پی ٹی آئی لاہور میں 5ہزار سے زائد لوگ اکٹھے نہیں کر سکی۔

(جاری ہے)

پیر کو یہاں الیکشن کمیشن کے باہر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے قرضے معاف کروائے ہیں وہ ایک دوسرے کو تحفظ دینے کے لئے اب ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر کھڑے ہیں اور ایک دوسرے پر قومی دولت لوٹنے کے الزامات لگانے والے تحقیقاتی کمیشن کے کام کا طریقہ کار طے کرنے کے لئے اب ایک دوسرے کے ساتھ مل گئے ہیں۔

عمران خان اس بات کا جواب نہیں دے رہے کہ جہانگیر ترین نے قرضے معاف کیوں کرائے اور علیم خان نے اپنے اثاثے کیوں چھپائے۔ انہوں نے کہا کہ قوم جاننا چاہتی ہے کہ عمران خان نے کس شرط پر زرداری اور مسلم لیگ (ق) کی قیادت کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھایا ہے۔ اس موقع پر داخلہ امور سے متعلق پارلیمانی سیکرٹری مریم اورنگزیب نے کہاکہ تحریک انصاف کے سربراہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :