وزیراعظم محمد نواز شریف کوئٹہ پہنچ گئے،وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری ، صوبائی کابینہ کے ارکان اور اعلیٰ حکام نے استقبال کیا

پیر 2 مئی 2016 15:06

کوئٹہ ۔ 2 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 مئی۔2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف اربوں روپے لاگت کے ترقیاتی منصبوں کے افتتاح اور قومی صحت پروگرام کے آغاز کیلئے پیر کو کوئٹہ پہنچ گئے۔ ہوائی اڈے پر وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری ، صوبائی کابینہ کے ارکان اور اعلیٰ حکام نے وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

وزیراعظم صوبائی دارالحکومت کے دورے دوران مستونگ ،قلات اور ملحقہ علاقوں کو گیس کی فراہمی کے منصوبے کا افتتاح کریں گے،دیگر منصوبہ جات میں ضلع قلعہ سیف اللہ میں عنایت اللہ کاریز گلستان کو گیس کی فراہمی، بروری روڈ گولی مار چوک پر انڈر پاس کی تعمیر ،کوئٹہ میں زرغون روڈ پر ایک اور انڈر پاس کی تعمیر اور لورالائی ،ڈی جی خان بجلی ٹرانسمیشن شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :