لاہور : پی ٹی آئی کے جلسے میں خواتین کو ہراساں‌کرنے کے خلاف مقدمہ درج

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 2 مئی 2016 15:04

لاہور : پی ٹی آئی کے جلسے میں خواتین کو ہراساں‌کرنے کے خلاف مقدمہ درج

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔02 مئی 2016ء) : پاکستان تحریک انصاف کے گذشتہ روز ہونے والے جلسے میں خواتین سے بد سلوکی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مقدمہ تھانہ سول لائنز میں خاتون سب انسپکٹر بشریٰ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ مقدمہ 394، 147،354 اور506 دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ویڈیو کی مدد سے ملزمان کی شناخت کر لی ہے۔ اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں بھی روانہ کر دی گئی ہیں۔