پی سی بی کا محمد عامر ، سلمان بٹ کو ویزہ دلوانے کیلئے انگلش کرکٹ بورڈ سے رابطہ کرنیکا فیصلہ

پیر 2 مئی 2016 14:57

پی سی بی کا محمد عامر ، سلمان بٹ کو ویزہ دلوانے کیلئے انگلش کرکٹ بورڈ ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 2مئی ۔2016ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد عامر اور سلمان بٹ کو دورہ انگلینڈ کے لیے ویزہ جاری کرنے کیلئے برطانوی کرکٹ بورڈ سے رابطہ کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دورہ انگلینڈ کیلئے سلمان بٹ اور محمد عامر کو قومی کرکٹ ٹیم میں شامل کیے جانے پر پی سی بی انگلینڈ کرکٹ بورڈ سے رابطہ کریگا اور دونوں بورڈ ملکر آئی سی سی کے سامنے یہ معاملہ اٹھانے کے ساتھ ساتھ انہیں ویزہ جاری کرنے سے متعلق بات چیت کریں گے ۔

یاد رہے کہ عامر اور سلمان بٹ محمد آصف کیساتھ 2010ء میں دورہ انگلینڈ کے دوران سپاٹ فکسنگ کے الزام میں دھرے گئے تھے جس کے بعد تینوں کو سزائی گئیں تھیں جس کے مکمل ہونے کے بعد محمد عامر کی تو ٹیم میں واپسی ہوگئی ہے تاہم سلمان بٹ کو سزا ختم ہونے کے بعد پہلی بار ٹیم میں شامل کرنے پر غور ہورہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :