متحدہ عرب امارات:دورانِ ملازمت زخمی ہونے کی صورت میں کتنی رقم ملے گی ، جانئے

پیر 2 مئی 2016 14:55

متحدہ عرب امارات:دورانِ ملازمت زخمی ہونے کی صورت میں کتنی رقم ملے گی ..

متحدہ عرب امارات :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 2مئی 2016ء) : بہت سے ایسے افراد جو کے متحدہ عرب امارات میں کام کرتے ہیں ان کو اپنے لیبر قوانین کا بلکل پتہ نہیں ہو تا جس کی وجہ سے وہ کسی حادثے کی صورت میں کمپنی یا آجرکی طرف سے رقم تو وصول کر لیتے ہیں ،لیکن کیا آجر یاکمپنی لیبر نے قوانین کے مطابق نے ان کو وہ رقم دی ہے یا نہیں اس کا ان کو نہیں پتہ ہوتا۔

آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ کسی حادثے یا ناگہانی موت کی صورت میں کمپنی یا آجرکتنی رقم ادا کرنے کی پابند ہے۔ متحدہ عرب امارات کے قانون کے آرٹیکل 142کے مطابق کمپنی یا آجر کسی بھی حادثے یا بیماری کی صورت میں ملازم کے تمام اخراجات جو کے اس عرصے کے دوران ہسپتال اور اسکے علاج کے بنتے ہوں گے دینے کا پابند ہے۔ یہا ں تک کہ اس کے ہسپتال آنے اور جانے کا خرچا بھی آجر کو ہی دینا ہوگا۔

(جاری ہے)

اگر ملازم اپنی ڈیوٹی ادا نہیں کر سکتا تو اس کو جتنا عرصہ وہ علاج کرواتا رہا ہے اس کے برابر تنخواہ یا چھ ماہ کی تنخواہ جو بھی اس میں سے کم بنتی ہو دینے کا پابند ہے۔ ملازم کا الاونس اسکی آخری تنخواہ کے حساب سے ملے گا۔ اگر ملازم کی دوران ڈیوٹی مو واقع ہو جاتی ہے تو اس کو 24تنخواہوں کے برابر رقم ملے گی یا کم از کم 18,000درہم سے لیکر 35,000درہم تک رقم ملے گی۔

مکمل معذوری کی صورت میں بھی ملازم کو موت کی صورت میں ملنے والی رقم کے برابر ہی ملے گا۔ اب بتاتے ہیں کس صورت میں ملازم کو رقم نہیں مل سکتی۔
۔ اگر کسی بھی ملازم نے جان بوجھ کر اپنے آپ کو زخمی کیا ،یا کوئی حادثہ جو اس نے جان بوجھ کر کیا ہو اس کے بدلے میں اس کو آجر کچھ بھی دینے کا پابند نہیں۔ اسکے علاوہ اگر ملازم نے دورانِ ڈیوٹی الکحل استعمال کی ہو اور کوئی حادثہ پیش آجائے تب بھی وہ رقم سے محروم ہو جائے گا۔ اسکے علاوہ آجر کی طرف سے بنائے گئے سیفٹی قوانین کی جان بوجھ کر پابندی نہ کرنے کی صورت میں کسی بھی حادثے کی کوئی رقم وصول کرنے کا حق کھو دے گا۔

متعلقہ عنوان :