بھارت کے مقابلہ میں پاکستان میں ریٹیل مارکیٹ کا شعبہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے حوالے سے 50 سال آگے ہے ،شعبہ کا حجم 152 ارب ڈالر سالانہ تک بڑھ چکا ہے،پنجاب میں ریٹیل کا شعبہ تیزی سے ترقی کررہا ہے، بین الاقوامی ادارے ”پلینٹ ریٹیل“ کی رپورٹ

پیر 2 مئی 2016 14:53

بھارت کے مقابلہ میں پاکستان میں ریٹیل مارکیٹ کا شعبہ بنیادی ڈھانچے ..

اسلام آباد ۔ 2 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 مئی۔2016ء) متوسط طبقے کی آمدنی سے پاکستان میں ریٹیل کے شعبہ کا سالانہ حجم 152 ارب ڈالر سالانہ تک بڑھ چکا ہے۔ جبکہ بھارت کے مقابلہ میں پاکستان میں ریٹیل مارکیٹ کا شعبہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے حوالے سے 50 سال آگے ہے۔ ریٹیل مارکیٹ کی پیش گوئی کرنے والے بین الاقوامی ادارے ”پلینٹ ریٹیل“ کی حالیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں صوبہ پنجاب میں ریٹیل کا شعبہ تیزی سے ترقی کررہا ہے اور ملک کے دیگر صوبوں کے مقابلہ میں پنجاب میں شعبہ کی تیز رفتار ترقی کی وجہ بنیادی ڈھانچے ‘ ٹرانسپورٹ اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے معیار کی بہتری کے ساتھ ساتھ متوسط طبقہ کی بڑھتی ہوئی تعداد اور آمدن بھی شعبہ کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق تین سال قبل ملک میں اس طرح کی خریداری کی سہولتوں کی تعداد کم تھی لیکن تین سال کے دوران ملک کے تمام بڑے شہروں میں ایک ہی چھت کے نیچے صارفین کو خریداری کی سہولت فراہم کرنے کے رجحان میں تیزی سے اضافہ ہوا جس سے شاپنگ اور ریٹیلز کے کاروبار کو وسعت ملی ہے اور اس وقت ریٹیل مارکیٹ کا سالانہ حجم 152 ارب ڈالر تک بڑھ چکا ہے۔ ایل ایکس وائی گلوبل کے چیف ایگزیکٹو یوسف جمشید نے کہا ہے کہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کے مقابلہ میں پاکستان میں شعبہ کی مزید ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ میں جنوبی پنجاب کے مقابلہ میں شمالی اور وسطی پنجاب میں فلیش ملبوسات کا کاروبار 70فیصد زائد ہے۔ ریٹیل کے شعبہ کے برطانوی ماہر کم کولے نے اپنی تجزیاتی رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارت کے مقابلہ میں پاکستان میں ریٹیل مارکیٹ کا شعبہ پچاس سال آگے ہے اس کی بنیادی وجہ انفراسٹرکچر کی ترقی ہے جو بھارت کے مقابلہ میں پاکستان میں کہیں زیادہ ہے۔

متعلقہ عنوان :