نیمار ریو اولمپکس گیمز میں برازیل کو دستیاب ہوں گے

پیر 2 مئی 2016 14:53

نیمار ریو اولمپکس گیمز میں برازیل کو دستیاب ہوں گے

ریو ڈی جنیرو ۔ 2 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 مئی۔2016ء) شہرہ آفاق برازیلین فٹ بالر نیمار کوپا امریکہ کپ نہیں کھیلیں گے لیکن رواں برس شیڈول ریو اولمپکس گیمز میں ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

(جاری ہے)

کوپا امریکہ کپ جون میں امریکہ میں شیڈول ہے جبکہ اولمپکس گیمز اگست میں منعقد ہوں گے۔ بارسلونا کلب کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ہم کوپا امریکہ کپ کیلئے کھلاڑیوں کو ریلیز نہیں کریں گے اور ہم برازیل فٹ بال کنفڈریشن کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہماری تجویز کو منظور کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :