ویمنز سپر لیگ،لنکاشائر تھنڈر کا ویسٹ انڈین بلے باز ہیلی میتھیوز سے طے پا گیا

پیر 2 مئی 2016 14:53

لندن ۔ 2 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 مئی۔2016ء) لنکاشائر تھنڈر نے افتتاحی ویمنز سپر لیگ (ڈبلیو ایس ایل) کیلئے ورلڈ ٹی ٹونٹی فاتح ویسٹ انڈین ٹیم کی کھلاڑی ہیلی میتھیوز سے معاہدہ کر لیا۔

(جاری ہے)

18 سالہ ویسٹ انڈین بلے باز کو زخمی آسٹریلوی آل راؤنڈر جیس جوناسن کے متبادل کے طور پر سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ ویمنز سپر لیگ 30 جولائی سے 14 اگست تک کھیلی جائے گی جس میں چھ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی۔