گجرات لائنز اور دہلی ڈیئر ڈیولز کی ٹیمیں آئی پی ایل میں کل مدمقابل ہوں گی

پیر 2 مئی 2016 14:51

گجرات لائنز اور دہلی ڈیئر ڈیولز کی ٹیمیں آئی پی ایل میں کل مدمقابل ہوں ..

راجکوٹ ۔ 2 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 مئی۔2016ء) انڈین پریمیئر لیگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 مئی۔2016ء) میں منگل کو واحد میچ میں گجرات لائنز اور دہلی ڈیئر ڈیولز کی ٹیمیں راجکوٹ کے مقام پر پنجہ آزما ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل کے نویں ایڈیشن کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں، میگا ایونٹ میں منگل کو واحد میچ میں گجرات لائنز اور دہلی ڈیئر ڈیولز کی ٹیمیں راجکوٹ کے مقام پر پنجہ آزما ہوں گی۔

گجرات لائنز کی ٹیم سریش رائنا کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ دہلی ڈیئر ڈیولز کی کپتانی کے فرائض ظہیر خان انجام دیں گے۔ 29 مئی تک جاری رہنے والے ایونٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں میں ممبئی انڈینز، رائزنگ پونے سپرجائنٹس، کولکتہ نائٹ رائیڈرز، دہلی ڈیئر ڈیولز، کنگز الیون پنجاب، گجرات لائنز، رائل چیلنجرز بنگلور اور سن رائزرز حیدر آباد شامل ہیں۔

(جاری ہے)

لیگ میں فائنل سمیت 60 میچز کھیلے جائیں گے، افتتاحی میچ ممبئی انڈینز اور رائزنگ پونے سپرجائنٹس کے مابین کھیلاجائے گا۔ ممبئی انڈینز کو دو بار ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔ 22 مئی کو آخری لیگ میچ کھیلا جائے گا۔ کوالیفائر ون 24 مئی، ایلیمنیٹر 25 مئی، 27 مئی کو کوالیفائر ٹو جبکہ 29 مئی کو دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل ہو گا۔

متعلقہ عنوان :