لاہور ہائیکورٹ نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کو سکالرشپ کے لئے لئے گئے امتحانات کے نتائج جاری کرنے سے روکتے ہوئے حکم امتناعی جاری کر دیا،،عدالت نے چئیرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 2 مئی 2016 14:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 مئی۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایاکہ اٹھارویں آئینی ترمیم کے تحت سکالر شپ کے لئے امتحانات لینے کا اختیار صوبوں کو منتقل ہو چکا ہے مگر اسکے باوجود ہائر ایجوکیشن کمیشن اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے سکالر شپ امتحانات لے رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اٹھارویں آئینی ترمیم کے تحت سکالر شپ امتحانات کا اختیار صوبے کو منتقل نہ کرنے سے پنجاب کے کوٹے کے سکالر شپ بھی دیگر صوبوں کے پاس جانے کا خڈشہ ہے جس سے امیدوارشدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالتی فیصلہ آنے تک سکالر شپ کے لئے ہونے والے امتحانات کے نتائج جاری کرنے سے روکا جائے۔جس پر عدالت نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کو سکالرشپ کے لئے لئے گئے امتحانات کے نتائج جاری کرنے سے روکتے ہوئے حکم امتناعی جاری کر دیا،،عدالت نے چئیرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن کوتئیس مئی کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :