لاہور ہائیکورٹ نے نہم کلاس میں داخلے کیلئے طلباء سے ب فارم کی وصولی روکتے ہوئےچیئرمین نادرا، کو دوباہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 2 مئی 2016 14:44

لاہور ہائیکورٹ نے نہم کلاس میں داخلے کیلئے طلباء سے ب فارم کی وصولی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 مئی۔2016ء) لاہورہائیکورٹ کی جسٹس عائشہناے ملک کے روبرو درخواست گزار طالبعلم طاہر خان کے وکیل شیراز ذکاء نے بتایا کہ نہم کلاس میں داخلے کے لئے نادرا سے” ب“ فارم منسلک کرنے کی لازمی شرط بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، انہوں نے کہا کہ اس شرط کی وجہ سے طلبا کو اضافی اخراجات اور مشکلات برداشت کرنا پڑ رہی ہیں، پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحانات سے قبل تعلیمی بورڈز میں طلبا کی رجسٹریشن کے باوجود نہم کلاس کیلئے ب فارم مانگا جانا غیرقانونی اقدام ہے، تعلیمی بورڈز کے قواعد و ضوابط میں کہیں نہیں لکھا کہ نہم کلاس کے داخلے کے وقت ب فارم منسلک کیا جانا لازمی ہے۔

(جاری ہے)

لاہور بورڈ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بوٹی مافیا کو روکنے کے لئے ب فارم کی شرط عائد کی گئی۔نادرا کی جانب سے جواب داخل نہ کرانے پر عدالت نے طالبعلموں سے ب فارم کی وصولی روکنے کا حکم دےدیا.عدالت نے کیس کی مزید سماعت فو ہفتوں تک ملتوی کرتے ہوئےچئیرمین نادرا سے جواب طلب کر لیا۔