جلیل عباس جیلانی کی امریکی تاجروں کو مختلف شعبوں میں مواقع تلاش کرنے کی دعوت

پیر 2 مئی 2016 14:27

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مئی۔2016ء) امریکہ میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے امریکی تاجروں کو زراعت، توانائی ،کان کنی، قیمتی پتھروں، بنیادی ڈھانچے، آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبوں میں مواقع تلاش کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ باضابطہ رابطوں اور معلومات کے تبادلے کے ذریعے خطے میں انتہا پسندی پر قابو پانے کے لئے تعاون کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ بات امریکہ میں پاکستان کے سفیر جلیل عباسی جیلانی نے مشی گن میں ڈیمو کریکٹ اور ری پبلکن ارکان پارلیمنٹ اور پاکستانی ارکان سے ملاقاتوں کے دوران کہی۔پاکستانی سفیر نے امریکی تاجروں کو زراعت، توانائی ،کان کنی، قیمتی پتھروں، بنیادی ڈھانچے، آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبوں میں مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی۔

متعلقہ عنوان :