الیکشن کمیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی جانب سے دائر ریفرنس پر فیصلہ 9 مئی تک کیلئے موخر کردیا

پیر 2 مئی 2016 14:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مئی۔2016ء) الیکشن کمیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی جانب سے دائر ریفرنس پر فیصلہ 9 مئی تک کیلئے موخر کردیا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے جعلی حلف نامے جمع کرانے کے معاملے کے خلاف قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کی جانب سے دائر ریفرنس پر فیصلہ پیر کو سنایا جانا تھا تاہم الیکشن کمیشن کے ارکان کی عدم دستیابی کی وجہ سے فیصلہ 9 مئی تک کے لئے موخر کردیا گیا ہے۔