وزیر اعلیٰ پنجاب کی زہریلی مٹھائی کھانے سے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ملاقا ت ‘ سرکاری نوکریوں کااعلان

پیر 2 مئی 2016 14:26

لیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مئی۔2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف زہریلی مٹھائی کھانے سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کیلئے سرکاری نوکریوں کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں لیہ کے نواحی گاوں میں ایک شخص نے اپنے بیٹے کی پیدائش کی خوشی میں مٹھائی منگوائی جو بدقسمتی سے زہریلی تھی جسے کھانے سے 32 افراد جاں بحق ہوگئے ‘ وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف زہریلی مٹھائی کھانے سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعزیت کیلئے لیہ گئے جہاں انہوں نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کی وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے زہریلی مٹھائی کھانے سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پنجاب حکومت آپ لوگوں کے ساتھ ہے ، ہم آپ کے پیاروں کو واپس تو نہیں لاسکتے تاہم اس غم کو بانٹ سکتے ہیں ۔

انہوں نے اس موقع پر جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کیلئے سرکاری نوکریوں کا بھی اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :