آپریشن ضرب عضب ‘نقل مکانی کرنے والے جنوبی وزیرستان کے 44181 خاندان پاک فوج کی حفاظت میں گھروں پہنچ گئے

پیر 2 مئی 2016 14:26

ٹانک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مئی۔2016ء) آپریشن ضرب عضب کے باعث نقل مکانی کرنے والے جنوبی وزیرستان کے 44181 خاندان پاک فوج کی حفاظت میں گھروں کو واپس پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق 2014 ء میں شروع کئے گئے آپریشن ضرب عضب کے بعد آئی ڈی پیز کو عارضی طورپر بنوں اور دیگر علاقوں میں رکھا گیا تھا۔

(جاری ہے)

جنوبی وزیرستان کا علاقہ کلیئر ہونے کے بعد اب تک چار ہزار چارسو اکیاسی خاندان پاک فوج کے حفاظتی دستوں کے حصار میں گھروں کو واپس پہنچ گئے۔ پولیٹیکل ایجنٹس کے مطابق متاثرین کے چار ہزار چارسو اکیاسی خاندانوں میں مجموعی طورپر اٹھارہ ہزار آٹھ سو ننانوے افراد شامل ہیں۔ جنوبی وزیرستان کے برکی قبائلی کی واپسی پانچ مئی تک جاری رہے گی۔