بجلی کی پیداوار 13ہزار میگاواٹ اور طلب 17ہزار 200 میگاواٹ تک پہنچ گئی

تربیلا ڈیم سے پانی کا اخراج 90 ہزار کیوسک کر دیا گیا ، پن بجلی کی پیداوار میں بھی اضافہ

پیر 2 مئی 2016 14:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 مئی۔2016ء) بجلی کا شارٹ فال کم کرنے کے لیے ایندھن تو نہ ملا ڈیموں سے پانی کا اخراج بڑھا دیا گیا۔ بجلی کا شارٹ فال 4ہزار 200 میگاواٹ رہ گیا۔ ذرائع وزارت پانی و بجلی کے مطابق ڈیموں سے پانی کا اخراج بڑھا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تربیلا ڈیم سے پانی کا اخراج 90 ہزار کیوسک کر دیا گیا جس کی وجہ سے پن بجلی کی پیداوار میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

پن بجلی ذرائع سے 4 ہزار3سو میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔ نجی بجلی گھر 7ہزار میگا واٹ اور سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 1ہزار 7سو میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔ بجلی کی مجموعی پیداوار 13ہزار میگاواٹ اور طلب 17ہزار 200 میگاواٹ ہے۔ ملک بھر میں دیہی علاقوں میں 8گھنٹے اور شہری علاقوں میں 12 گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :