پاکستانی فٹ بالر کلیم اللہ نے امریکی لیگ میں پہلا گول داغ دیا

پیر 2 مئی 2016 14:16

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 مئی۔2016ء) پاکستان کے اسٹار فٹ بالر کلیم اللہ خان نے امریکی لیگ یونائیٹڈ سوکر لیگ میں اپنا پہلا گول کردیا۔ چمن سے تعلق رکھنے والے کلیم اللہ نے گزشتہ سال دسمبر میں معاہدہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

یواین پی کے مطابق گزشتہ تین میچوں میں گول کرنے سے محروم اوکلاہوما کی ٹیم کیلئے کلیم اللہ نے میچ کے 49ویں منٹ میں سیمی اوچوا کے پاس پر گیند کو گول میں پہنچا کر مقابلہ ایک ایک سے برابر کردیا۔تاہم کلیم کی یہ کوشش ان کی ٹیم کوشکست سے نہ بچا سکی اور سین انٹونیو نے میچ میں مزید دو گول کر کے 3۔1 سے فتح اپنے نام کر لی۔

متعلقہ عنوان :