آئی پی ایل کھلاڑیوں کے ان فٹ ہوکر ایونٹ سے باہر ہونیکا سلسلہ جاری

پیر 2 مئی 2016 14:16

آئی پی ایل کھلاڑیوں کے ان فٹ ہوکر ایونٹ سے باہر ہونیکا سلسلہ جاری

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 مئی۔2016ء) انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) میں مشکلات سے دوچار رائزنگ پونے سپر جائنٹس مزید پریشانیوں کا شکار ہو گئی ہے اور آسٹریلین آل راوٴنڈر مچل مارش بھی انجری کے سبب رواں سال کے آئی پی ایل سے باہر ہو گئے ہیں۔یاد رہے کہ رائزنگ پونے سپر جائنٹس کی ٹیم پہلے ہی کیون پیٹرسن اور فاف ڈیو پلیسی جیسے اسٹار کھلاڑیوں کی خدمات سے محروم ہو چکی ہے جو انجری کے سبب آئی پی ایل 2016 کے سیزن سے باہر ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

سائیڈ اسٹرین انجری کا شکار نوجوان آسٹریلین آل راوٴنڈر مچل مارش اب وطن واپس لوٹ جائیں گے تاکہ جون میں آسٹریلیا کے دورہ ویسٹ انڈیز سے قبل صحتیاب ہو سکیں۔کرکٹ آسٹریلیا اسپورٹس سائنس اور اسپورٹس میڈیسن منیجر ایلکس کونٹاوٴرس نے بتایا کہ مچل مارش کو چند دن قبل اپنی ٹیم پونے کے ساتھ ٹریننگ کے دوران بیٹنگ کرتے ہوئے انجری ہوئی، وہ اپنی ٹیم کے اگلے میچ میں شرکت نہ کر سکے، انڈیا میں ان کے اسکین ہوئے اور انجری کی مزید تشخیص کیلئے وہ وطن واپس لوٹ رہے ہیں تاکہ دورہ ویسٹ انڈیز سے قبل ان کا علاج کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ایک مرتبہ ہمیں ان کی انجری کی نوعیت کا صحیح طریقے سے اندازہ ہو جائے تو پھر ہم ان کی کرکٹ میں واپسی کے صحیح وقت کا تعین کر سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :