صفیہ بی بی قتل کیس، مجرم علی اکبر کو سزائے موت اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا

پیر 2 مئی 2016 14:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 مئی۔2016ء) ایڈیشنل سیشن جج فیم عباس کی عدالت نے صفیہ بی بی قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے قتل کی واردات کے مجرم علی اکبر کو سزائے موت اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم دیا ہے عدالت نے قتل کی اس واردات کے شریک ملزم اسحاق اور عمران کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے مانگا منڈی کی صفیہ بی بی قتل کیس کا چالان2012ء میں عدالت میں پیش کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :