لاہور ہائیکورٹ ، فلم مالک پر پا ندی کے خلاف درخواستوں پر سماعت، فریقین سے 17 مئی تک جواب طلب

پیر 2 مئی 2016 14:11

لاہور ہائیکورٹ ، فلم مالک پر پا ندی کے خلاف درخواستوں پر سماعت، فریقین ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 مئی۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ میں فلم مالک پر پا ندی کے خلاف درخواستوں پر سماعت عدالت نے نوٹس جاری کرکے فریقین سے 17 مئی تک جواب طلب کرلیا جسٹس شمس محمود مرزا نے منیر احمد اور میاں محمود الرشید کی درخواستوں پر سماعت کی 18 ویں ترمیم کے بعد وفاقی حکومت کو فلم کی نمائش پر پابندی کا اختیار نہیں ہے ، درخواست گزار فلم میں موجودہ حالات کی عکاسی کی گئی ہے، درخواست گزار موشن پکچر آرڈیننس 1969 کی سیکشن 8 کے مطابق شکایت موصول ہونے پر ہی فلم کی نمائش پر پابندی لگائی جا سکتی ہے، درخواست گزار چیئرمین سنسر بورڈ نے پہلے فلم مالک کا سنسر سرٹیفکیٹ جاری کیا، درخواست گزار بدنیتی کی بنیاد پر کسی قانونی جواز کے بغیر فلم پر پا ندی عائد کردی گئی، درخواست گزار وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری کیا گیاپابندی کا نوٹی فیکیشن غیر قانونی ہے، درخواست گزار فلم مالک، اسلام اور ملکی خود مختاری کے خلاف نہیں ہے، درخواست گزار کرپشن کے خلاف بنائی گئی فلم لوگوں کیلئے سبق آموز ہے، درخواست گزارفلم مالک پر پابندی کا اقدام کالعدم قرار دیا جائے،