مدینہ: کسٹم حکام نے 926.9گرام کوکین سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

پیر 2 مئی 2016 14:09

مدینہ: کسٹم حکام نے 926.9گرام کوکین سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

مدینہ :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 2مئی 2016ء) : کسٹمز حکام نے پرنس محمد بن عبد العزیز ائیر پورٹ مدینہ پر 926.9گرام کوکین سمگلنگ کی ایک کوشش کو ناکام بنا کرایک شخص کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

کسٹمز حکام کے مطابق ائیر پورٹ انتطامیہ نے شک پڑنے جب ایک شخص کو ایکسرے سکینر سے گزارا تو اس کے جسم کے اندر کوکین سے بھرے کیپسول دکھائی دیئے۔ جن کو بعدازاں نکال لیا گیا۔کوکین سے بھرے کیپسول مذکورہ ملزم نے نگل لیئے تھے تا کہ آسانی سے وہ ان کو مملکت میں لا سکے، لیکن جامع تلاشی پر پکڑا گیا۔ نکالے جانے والے کیپسول کی تعداد تقریباََ 83بنتی ہے۔ کسٹمز حکام نے ملزم کو گرفتار کر کے متعلقہ محکمے کے سپرد کر دیا۔

متعلقہ عنوان :