Live Updates

سیاسی خانہ بدوشوں کا ایک گینگ شریف خاندان کی لوٹ مار پر پردہ ڈالنا چاہتا ہے ،تحریک انصاف

پیر 2 مئی 2016 13:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے ممبران قومی اسمبلی علی محمد خان اور مراد سعید نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی کی گاڑی کے آگے دھمال ڈالنے والا آج شریف خاندان کی چاپلوسی کررہا ہے ، سیاسی خانہ بدوشوں کا ایک گینگ شریف خاندان کی لوٹ مار پر پردہ ڈالنا چاہتا ہے ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ کیا قوم بھول چکی ہے کہ پیٹ پھاڑ کر دولت واپس لانے کے کھوکھلے نعرے کون لگایا کرتا تھا آئی ایس آئی کے پیسوں پر سیاست کرنے والوں سے شرم و حیاء کی توقع کیسے کی جاسکتی ہے رنگیلوں کی جوڑی نے پاکستان اور پنجاب کے وسائل لوٹ کر پانامہ میں کمپنیاں کھڑی کردی ہیں وہ حکومتی اراکین اسمبلی کی گفتگو پر ردعمل کا اظہار کررہے تھے انہوں نے کہا کہ پانامہ میں چوری کا مال ہاتھ لگا تو رنگیلوں کی جوڑی کو تحریک انصاف کے رہنما یاد آگئے شریف دربار کے ہر مرد وزن درباری کو قوم سے جھوٹ بولنے کا مشن سونپا گیا ہے جھوٹ کے عادی مجرموں سے سچ اگلوا کررہیں گے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :