جدہ:میونسپیلٹی نے 10ٹن سے زیادہ کے خراب چاول ضبط کر لیئے، متعدد افراد گرفتار

پیر 2 مئی 2016 13:40

جدہ:میونسپیلٹی نے 10ٹن سے زیادہ کے خراب چاول ضبط کر لیئے، متعدد افراد ..

جدہ :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 2مئی 2016ء) : جدہ مونسیپیلٹی کے اہلکاروں نے ایک کاروائی کے دوران دس ٹن سے زائد مقدار کے خراب چاول ضبط کر لیئے۔ تفصیلات کے مطابق مونسیپیلٹی کے حکام کو اطلاع ملی تھی کچھ افراد خر مہ کے علاقے میں خراب چاول بیچنے کے دھندے میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

مونسپلیٹی کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر تقریباََ 3,000سے زیادہ چاولوں کے بیگ جن کا کُل وزن تقریباََ 10ٹن سے زیادہ بنتا ہے ضبط کر لیئے ، اور موقع پر مو جود افراد کو حراست میں لے لیا۔ ذرائع نے بتایا کے ملزمان ان چاولوں کو مشہور کمپنیوں کے ناموں کے ٹیگ لگا کر بیچتے تھے۔ پولیس کی گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :