شاہد آفریدی دورہ انگلینڈ کیلئے قومی ٹیم کے فٹنس کیمپ سے آؤٹ ، کیریئر پر سوالیہ نشانہ لگ گیا
پیر 2 مئی 2016 13:14
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 2مئی ۔2016ء ) دورہ انگلینڈ کیلئے لگائے جانے والے قومی ٹیم کے فٹنس کیمپ میں شامل 40 کھلاڑیوں میں سابق کپتان شاہد آفریدی کا نام شامل نہ ہونے سے انکے کیریئر پر سوالیہ نشانہ لگ گیا ہے ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق پاکستان کپ میں کھلاڑیوں کی پرفارمنس دیکھنے کے بعد چیف سلیکٹر انضمام الحق کی سلیکشن کمیٹی نے 40 کھلاڑیوں کے نام فائنل کرلیے ہیں جن کے ناموں کا اعلان پی سی بی کی جانب سے آج ہونے کا امکان ہے ، حیران کن طور پر ان 40 کھلاڑیوں میں سابق کپتان شاہد آفریدی کا نام شامل نہیں ہے جس سے ان کے کیریئر پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے ۔
بورڈ حکام کے مطابق آفریدی کو دورہ انگلینڈ میں قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کا حصہ نہیں بنایا جائے گا اور اسی لیے انکا نام فٹنس کیمپ میں شرکت کرنیوالے کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل نہیں کیا گیا ہے ۔ یاد رہے کہ دورہ انگلینڈ کیلئے منتخب کیے گئے کھلاڑیوں کا فٹنس کیمپ 8 سے 12 مئی تک لاہور میں لگے گا جس کے بعد تمام کھلاڑی پاکستان آرمی کے افسران کی زیر نگرانی ایبٹ آباد میں فٹنس پر کام کریں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان
-
پاکستان میں ٹیبل ٹینس کیلئے دنیائے ٹیبل ٹینس کے نامورکوچ وجیراکرماسنگھے کے ساتھ معاہدہ ہوگیا
-
ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی،مائیکل وان
-
دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائیگا
-
ویمن ٹیم کے لیے بھی غیرملکی کوچ تلاش کررہے ہیں، محسن نقوی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے افغانستان ٹیم کا اعلان،راشد خان قیادت کریں گے
-
پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ جاری، پنجاب اور خیبر پختونخوا آگے
-
چیمپئنز ٹرافی،بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز
-
آئی سی سی رینکنگ: ٹی ٹوئنٹی میں بابر کی ایک درجے ترقی، رضوان کا تیسرا نمبر
-
امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرا، پِچ کی تنصیب کا کام جاری
-
مستقبل کے بارے میں خوف اور خدشات کا شکار نہ ہوں اور اللّٰہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں، ثانیہ مرزا کا مستقبل کیلئے فکر مند لوگوں کو پیغام
-
انگلینڈ کے دورے کیلئے پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.