سفارش پر یقین نہیں رکھتا ،اپنے بل بوتے پرکرکٹ کی دنیامیں خود کو منواؤنگا،محمدیاسر

پیر 2 مئی 2016 13:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 مئی۔2016ء) پشاور سے تعلق رکھنے والے کم عمر کرکٹرمحمد یاسر نے اس عزم کا اظہار کیاہے کہ وہ سفارش پر یقین نہیں رکھتابلکہ اپنے ہی بلبوتے پر کرکٹ کی دنیامیں خود کو منواکر انٹر نیشنل سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرے گا،غریب ہوں بیٹ بھی اپنا نہیں لیکن یہ غریبی میری کامیابی میں کبھی رکاؤٹ نہیں بنے گی۔

یہ باتیں انہوں نے گزشتہ روزارباب نیازکرکٹ سٹیڈیم پشاور میں معاذ اللہ خان اکیڈمی کی نمائندگی کرتے ہوئے پی سی بی انڈر16کرکٹ اکیڈمی کیخلاف ناقابل شکست43رنزکرنے کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر پی سی بی کوچ رحمت گل نے بھی محمد یاسر کی اس شاندار بیٹنگ کوسراتے ہوئے یقین طاہر کیا کہ انشا ء اللہ مستقبل میں یہ بچہ ایک بڑا سٹاربنے گاکیونکہ ان میں وہ تمام صلاحیت موجود ہے جو کہ ایک بہترین کھلاڑی میں ہونی چاہئے ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل ٹیسٹ کرکٹرمحمد عمران خان نے بھی اکیڈمی میں پریکٹس کے دوران محمد یاسر کو دیکھ کر اسکے بارے میں اچھے الفاظ استعمال کئے تھے ۔محمد یاسر نے کہاکہ اپنی کرکٹ کیریئر شروع ہونے کے چند ماہ ہوئے اور پہلے ہی میچ میں کاکردگی دکھانے کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ کرکٹرمحمد عمران خان اور کوچ رحمت گل نے میرے بارے جو اچھے الفاظ کہہ دیئے ہیں اس سے میرے حوصلے مزید بڑھ گئے میری بھر پور حوصلہ آفزائی ہونے سے میرے اندر ایک جذبہ پیدا ہواہے کہ اگر اللہ نے چاہا تو ایک دن کرکٹ کی دنیامیں خود منواکر بین الاقوامی سطح پر پاکستان کانام روشن کروں گا۔