کوہ نور ہیرا کی واپسی، لاہور ہائیکورٹ کے پاس درخواست کی سماعت کا اختیار نہیں، پنجاب حکومت کا جواب

پیر 2 مئی 2016 13:09

کوہ نور ہیرا کی واپسی، لاہور ہائیکورٹ کے پاس درخواست کی سماعت کا اختیار ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 مئی۔2016ء) پنجاب حکومت نے کوہ نور ہیرا کی برطانیہ سے واپسی سے متعلق جواب لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے پاس اس درخواست کی سماعت کا اختیار نہیں ہے۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ میں کوہ نور ہیرا برطانیہ سے واپس لینے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی جس میں پنجاب حکومت کے وکیل نے جواب جمع کرایا۔ حکومت پنجاب کے وکیل کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ دلیپ سنگھ نے ہیرا معاہدے کے تحت انگریزوں کو دیا جبکہ لاہور ہائیکورٹ کے پاس اس طرح کی درخواست کی سماعت کا کوئی اختیار نہیں ہے۔