بلو رانی جب بلو عمرانی ہوا تو واہ واہ، ایک دوسرے کو چور کہنے والے آج چوری پر ٹی او آرز بنارہے ہیں: طلال چوہدری

پیر 2 مئی 2016 13:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 مئی۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ نواز کے رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ کیسا دن آ پہنچا ہے کہ جس کو بلو رانی کہا کرتے تھے جب وہ بلو عمرانی ہوا تو آپ واہ واہ کررہے ہیں۔ایک دوسرے کو چور کہنے والے آج چوری پر ٹی او آرز بنانے جارہے ہیں۔الیکشن کمیشن آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ کل میڈیا نے بھرپور کوریج دی لیکن اتنی کوریج کے باوجود عمران خان نے ملک بھر سے آئے ہوئے پانچ سے چھ ہزار لوگوں سے خطاب کیا۔

خان صاحب سے جن باتوں کی امید تھی ان کا انہوں نے کل کے جلسے میں جواب ہی نہیں دیا۔ عمران خان نے یوم مزدور پر یوم امیر منایا اور قرضے معاف کرانے والوں کو بچانے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

عمران خان بتائیں کہ انہوں نے زرداری سے دوستی کس شرط پر لگائی ہے؟۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ڈر ہے کہ ترقی کا سفر اسی طرح چلتا رہا تو اگلی حکومت بھی ن لیگ کی ہوگی۔ بیواوں اور یتیموں کے پیسوں سے الیکشن نہیں جیتے جاسکتے جب آپ کے خلاف فیصلے آتے ہیں تو چوکوں پر کھڑے ہوجاتے ہیں۔ عمران خان بتائیں کہ انہوں نے خیبر پختونخوا میں کیا کرلیا ؟ پنجاب سے مقابلہ کرنے کیلئے شہباز شریف جیسا ویثرن ہونا ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :