راجن پور میں بیٹے نے فائرنگ کرکے سوتیلے باپ ہلاک اور ماں کو زخمی کردیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 2 مئی 2016 13:07

راجن پور میں بیٹے نے فائرنگ کرکے سوتیلے باپ ہلاک اور ماں کو زخمی کردیا

راجن پور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02مئی۔2016ء) راجن پور میں بیٹے نے فائرنگ کرکے سوتیلے باپ ہلاک اور ماں کو زخمی کردیا ، ملزم آصف کو والدہ کی تیسری شادی کرنے کی رنجش تھی۔ ۔تفصیلات کے مطابق اسلم ٹاون کی رہائشی خاتون بی بی تین ماہ قبل تیسری شادی کی جس کا اس کے بیٹے کو رنج تھا۔

(جاری ہے)

آصف نے اپنی ماں کو شادی سے منع کیا تھا لیکن خاندان کے کہنے پر اس نے اپنے شوہر کے بھائی سے تیسری شادی کرلی۔جس کا آصف کو رنج تھا گزشتہ رات اس نے طیش میں آکر فائرنگ کردی جس سے عبد الکریم موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ خاتون شدید زخمی ہوگئی جسے نشترہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا ہے۔ مقتول کے پہلی بیوی سے 9 بچے ہیں جس میں 3 بیٹیاں ،6 بیٹے ہیں۔

متعلقہ عنوان :