شامی فوج کی جانب سے حلب شہر میں شہریوں کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں‘اسد رجیم کو جنگی جرائم کی مرتکب ہورہی ہے:سعودی وزیرخارجہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 2 مئی 2016 13:07

شامی فوج کی جانب سے حلب شہر میں شہریوں کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت ..

الریاض (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02مئی۔2016ء) سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے شامی فوج کی جانب سے حلب شہر میں شہریوں کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسد رجیم کو جنگی جرائم کی مرتکب قرار دیا ہے۔شام میں جنگ بندی کے اعلان کے باوجود سرکاری فوج نو دن تک حلب میں آگ اور بارود برساتی رہی جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر عام شہری جن میں معصوم بچے اور خواتین شامل ہیں مارے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ریاض میں گفتگو کرتے ہوئے عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ حلب میں عام شہریوں پر بمباری سے شامی حکومت نے ثابت کردیا ہے کہ وہ مکمل طور پر انسانیت سے عاری، جنگی جرائم کی مرتکب اور انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث ہے۔جنیوا روانگی سے قبل سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وہ جنیوا میں شام کے تنازع پر امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔خیال رہے کہ شام کے شمالی شہر حلب پر 22 اپریل کے بعد سے شامی فوج کے فضائی حملوں میں 49 بچوں سمیت 253 عام شہری مارے جا چکے ہیں جب کہ ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہوئے ہیں۔ انسانی حقوق کی صورت حال پرنظر رکھنے والے ادارے ’آبزرویٹری‘ کے مطابق شہریوں کی ہلاکتوں کا بڑا سبب بیرل بموں کا بے دریغ استعمال ہے۔

متعلقہ عنوان :