نیوزی لینڈ کے 5 ڈالر کے نوٹ نے دنیا کے خوبصورت ترین نوٹ کا ایوارڈ جیت لیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 2 مئی 2016 13:00

نیوزی لینڈ کے 5 ڈالر کے نوٹ نے دنیا کے خوبصورت ترین نوٹ کا ایوارڈ جیت ..

آکلینڈ (ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02مئی۔2016ء) نیوزی لینڈ کے 5 ڈالر کے نوٹ نے دنیا کے خوبصورت ترین نوٹ کا ایوارڈ جیت لیا ہے۔ ایوارڈ جیتنے والے اس 5 ڈالر کے نوٹ کا رنگ اورنج اور براو¿ن ہے جس کے سامنے کی طرف قومی ہیرو کوہ پیما سر ایمنڈ ہیلری کی تصویر پرنٹ کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس مقابلے کا انعقاد انٹرنیشنل بینک نوٹ سوسائٹی نے کیا اور نیوزی لینڈ کے نوٹ کو ایوارڈ بھی انہی کی طرف سے دیا گیا۔

ایوارڈ جیتنے پر ڈپٹی گورنر ریزرو بینک آف نیوزی لینڈ کا کہنا تھا کہ 5 ڈالر کے نوٹ کے لیے عالمی سطح پر پذیرائی ان کے لیے خصوصی تحفہ ہے۔ اس نئے نوٹ میں سکیورٹی، ملک کی تاریخ اور ثقافت کو نمایاں کیا گیا ہے۔ عالمی نوٹوں کے اس مقابلے میں دنیا بھر سے 20 ممالک کے 5، 5 نوٹوں کو شامل کیا گیا اور یہ سب کے سب 2015ءمیں جاری ہوئے تھے تاہم نیوزی لینڈ نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

متعلقہ عنوان :