پانامہ لیکس پر حکمت عملی طے کرنے کے لیے اپوزیشن جماعتوں کا مشاورتی اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 2 مئی 2016 13:00

پانامہ لیکس پر حکمت عملی طے کرنے کے لیے اپوزیشن جماعتوں کا مشاورتی ..

اسلام آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02مئی۔2016ء) پانامہ لیکس پر حکمت عملی طے کرنے کے لیے اپوزیشن جماعتوں کا مشاورتی اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا۔ اجلاس میں تحقیقاتی کمیشن کے ٹی او آرز پر بھی بحث کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں میزبان پیپلز پارٹی کے علاوہ تحریک انصاف، اے این پی، ایم کیو ایم، جماعت اسلامی، مسلم لیگ (ق)، قومی وطن پارٹی، عوامی مسلم لیگ اور سپریم کورٹ بار کے عہدیدار شرکت کریں گے۔

سب سے پہلے وزیر اعظم کے احتساب کیلئے 4 سے 5 نکات پر اتفاق رائے کیلئے مشاورت ہو گی اور اس پر اے این پی اور ایم کیو ایم کے تحفظات دور کئے جائیں گے۔ اجلاس میں وزیر اعظم کے چیف جسٹس کو تحقیقاتی کمیشن کیلئے خط جبکہ سرکاری، سپریم کورٹ بار اور جماعت اسلامی کے ٹی او آرز کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں فرانزک آڈٹ کے حوالے سے تجاویز بھی زیرغور آئیں گی۔