چارسدہ آٹھ افغان باشندو ں سمیت 24 مشتبہ افراد گرفتار ، اسلحہ اور منشیات برآمد

پیر 2 مئی 2016 13:00

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 مئی۔2016ء) چارسدہ میں پولیس نے آٹھ افغان باشندو ں سمیت 24 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کر لی ۔

(جاری ہے)

پیر کے روز چارسدہ کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مشتبہ افراد کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن کیا سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے 24 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گرفتار افراد میں آٹھ کا تعلق افغانستان سے ہے پولیس نے مشتبہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کر لی ہے پولیس نے تمام گرفتار مشتبہ افراد کو تھانہ منتقل کر دیا جہاں پر ان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے

متعلقہ عنوان :