کراچی لاہورموٹروے منصوبے میں14ارب کی مبینہ کرپشن کاانکشاف
غیرمعروف کمپنی کوٹھیکہ دیاگیا، نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے منظور نظرافرادکونواز نے کیلیے خفیہ معلوما ت پاک چائنہ جوائنٹ وینچرکو فراہم کیں،بے ضابطگیوں پرٹرانسپیرنسی کاچیئرمین این ایچ اے کوخط
پیر 2 مئی 2016 12:59
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 مئی۔2016ء) کراچی لاہور موٹروے منصوبے میں 14 ارب روپے کی مبینہ بدعنوانیوں کا انکشاف ہوا ہے اہم ترین سیاسی شخصیت کے ایما پرقوانین کی خلاف ورزی کے ذریعے من پسندکمپنیزکوکراچی لاہور موٹروے منصوبے کا ٹھیکہ دیکرنیشنل ہائی وے اتھارٹی نے قومی خزانے کواربوں روپے کا نقصان پہنچایا.جس کمپنی کو ٹھیکا دیا گیا اس نے کبھی اتنا بڑا منصوبہ مکمل نہیں کیا، پاکستان کی تاریخ کا مشکل ترین قراقرم ہائی وے بنانے والے فرنٹیئرورکس آرگنائزیشن کو نظرانداز کردیا گیا، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے بھی کراچی لاہورموٹروے منصوبے میں مبینہ بے ضابطگیوں کی نشاندہی کرکے چیئرمین این ایچ اے کوخط لکھ دیاہے۔
کراچی لاہور موٹروے منصوبے کا ٹھیکہ چائنہ ریلوے اورزیڈکے بی پاکستان جوائنٹ وینچرکودیا گیا ہے۔(جاری ہے)
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے چیئرمین سہیل مظفرکی جانب سے چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی شاہد اشرف تارڑرکو لکھے گئے مکتوب میں کہاگیاہے کہ230 کلومیٹر طویل کراچی لاہورموٹروے منصوبے میں مبینہ بے ضابطگیوں اور غیرقانونی طور پرقواعد کو نظراندازکرکے ٹھیکہ دیا گیا، مکتوب میں کہا گیا ہے کہ کراچی لاہور موٹروے منصوبے کیلیے فرنٹیئرورکس آرگنائزیشن کونااہل قرار دینے کا کوئی ٹھوس جواز نہیں دیا گیا جب کہ جوائنٹ وینچر چائنہ ریلو ے کی بڈ سیکیورٹی کو قبول کرکے نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے قانون کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔
مکتوب میں انکشاف کیاگیاکہ کراچی لاہور موٹروے منصوبے کاٹھیکہ جس کمپنی کو دیا گیا اس نے کبھی بھی91 ارب روپے کے کسی منصوبے پر کام ہی نہیں کیا جبکہ کراچی لاہور موٹروے منصوبے کیلیے نظرانداز کیے جانیوالے فرنٹیئرورکس آرگنائزیشن پاکستان کا مستند ترین ادارہ اور کئی اہم تعمیراتی منصوبے کامیابی کیساتھ مکمل کرچکاہے۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے اپنے مکتوب میں کہاگیاہے کہ کراچی لاہور موٹروے منصوبے کیلیے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے قوانین کے مطابق جوائنٹ وینچرپاک چائنہ اورزیڈ کے بی جوائنٹ وینچر نے بڈسیکیورٹی نے جمع نہیں کرائی گئی اور قوانین کی خلاف ورزی کے باوجود نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے پاک چائنہ جوائنٹ وینچرکومنصوبے کا ٹھیکہ دیا گیا۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے کہا ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے منظور نظرافرادکونواز نے کیلیے خفیہ معلوما ت پاک چائنہ جوائنٹ وینچرکو فراہم کیں،ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے اپنے مکتوب میں کہاہے کہ کراچی لاہور موٹروے کیلیے تما م تر قواعدکو بالائے طاق رکھاگیاہے جبکہ پیپراقوانین کے تحت منصوبے کی لاگت کیلیے قیمت پرکوئی نظرثانی نہیں ہوسکتی انتہائی اعلیٰ سیاسی شخصیت کراچی لاہور موٹروے منصوبے کیلیے چائنہ گروپ کے پیچھے ہے اوراسی لیے نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے دباوٴمیں آکر تمام پیپرا قوانین کو بالائے طاق رکھ دیا گیا۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی سے درخواست کی ہے کہ وہ کراچی لاہور موٹروے منصوبے میں اربوں روپے کا نقصان پہنچانے کے الزامات کاجائزہ لے کرفراڈ کو روکیں کیونکہ قانون کی حکمرانی قائم کرکے ہی کرپشن کو روکا جاسکتاہےمزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.