کویت سٹی:تارکین وطن کی طرف سے ترسیلاتِ زر بھیجنے پر ٹیکس لگایا جائے: فیصل الکندری کی تجویز

پیر 2 مئی 2016 12:58

کویت سٹی:تارکین وطن کی طرف سے ترسیلاتِ زر بھیجنے پر ٹیکس لگایا جائے: ..

کویت سٹی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 2مئی 2016ء) : کویت کے ممبر پارلیمنٹ فیصل الکندری نے تجویز دی ہے کہ تارکینِ وطن کی طرف سے اپنے ملکوں میں بھیجی جانے والی رقوم پر پانچ فیصد تک ٹیکس لگایا جائے۔ تفصیلات کے مطابق ممبر پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ اگر حکومت یہ اقدام اٹھا لے تو تیل کی وجہ سے پیدا ہونے والے حالات سے نمٹا جا سکتا ہے۔ اور اس سے حکومت کی آمدنی میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہو گا۔

(جاری ہے)

تجویز کے مطابق 100کویتی درہم سے کم رقم بھجنے پردو فیصد ٹیکس لاگو ہونا چاہیئے،100کوتی درہم سے لیکر 499کویتی درہم تک رقم بھیجنے پر چار فیصد ٹیکس لاگو ہو نا چاہیئے۔ اور 500کویتی درہم سے زیادہ رقوم کی ترسیل پر پانچ فیصد ٹیکس لاگو ہونا چاہیئے۔ اور اگر کوئی غیر قانونی طریقہ سے اپنی آمدنی کو اپنے ملک بھیجے گا اس کو جیل کی سزا لا گو ہو گی۔ بلکل ایسی ہی ایک تجویز جون 2015 میں بھی ایک ممبر پارلیمنٹ کی طرف سے دیک گئی تھی۔ جو کو نامنظور ہو گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :