کراچی کے علاقے ڈالمیا میں پولیس مقابلہ، 4 دہشت گرد ہلاک
پیر 2 مئی 2016 12:48
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 مئی۔2016ء) گلشن اقبال کے علاقے ڈالمیا میں پولیس مقابلے کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔جبکہ کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں پولیس نے کارروائی کرکے 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ، میڈیا رپو رٹ کے مطابق کراچی کے علاقے ڈالمیا میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی جس کے دوران لیاری گینگ وار کے ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی اس موقع پر دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ملزمان شہر بھر میں سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے جن کے قبضے سے مختلف اقسام کا اسلحہ برآمد کیا گیا جب کہ ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے۔ادھرکراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں پولیس نے کارروائی کرکے 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ، دو ملزم فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔(جاری ہے)
قائد آباد میں دو ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے ، فیڈرل بی ایریا صنعتی ایریا میں انسداد پولیو مہم سے قبل پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا۔
کارروائی کے دوران پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ، اِس دوران ملزم فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ فیڈرل بی ایریا کے علاقے مدینہ کالونی میں سرچ آپریشن کے دوران دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ دوسری جانب قائد آباد میں لوٹ مار کرنے والے دو ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے۔ مشتعل لوگوں نے دونوں ڈاکوؤں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور رینجرز کے حوالے کردیا۔ عوام کا کہنا ہے کہ پکڑے گئے ڈاکو علاقے میں لوٹ مار کی کئی وارداتوں میں ملوث ہیں۔مزید اہم خبریں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.