پیٹرمورس نے قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے کی آفر مسترد کردی

پیر 2 مئی 2016 12:47

پیٹرمورس نے قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے کی آفر مسترد کردی

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 2مئی ۔2016ء ) قومی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے مضبوط ترین امیدوار انگلینڈ کے پیٹر مورس نے پی سی بی کی آفر مسترد کردی ، مورس کے مطابق انہیں پاکستان نے آفر کی مگر کوچنگ کرنے کے لیے یہ ٹھیک وقت نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے سابق کوچ پیٹرس مورس کا نام قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی فہرست میں مضبوط ترین امیدوار کے طورپر سامنے آیا تھا تاہم اب ایک انٹرویو میں مورس نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کی جانے والی آفر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خیال میں یہ عہدہ سنبھالنے کے لیے ابھی وقت ٹھیک نہیں ہے ، وہ نوٹنگھم شائر کے ساتھ کام کرتے ہوئے خوش ہیں،آفر پر انھوں نے بہت سوچا مگر اس وقت وہ ملک سے باہر جاکر کام کرنے پر اپنی فیملی کو ترجیح دیں گے ۔

53 سالہ پیٹرس مورس اس وقت انگلش کاؤنٹی نوٹنگھم شائر کے کنسلٹنٹ کے طور پر کام کررہے ہیں ۔ اس سے قبل ایک سال پہلے تک وہ انگلینڈ کے کوچ تھے مگر ورلڈ کپ 2015ء میں ٹیم کی خراب پرفارمنس کے باعث انھیں کنٹریکٹ ختم ہونے سے پہلے ہی ہٹادیا گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :