ایک دوسرے کو چور کہنے والے ٹی او آرز بنانے کے لئے ایک ساتھ بیٹھ گئے، اگرکسی قسم کی سازش کی گئی تو عوام کی عدالت فیصلہ کرے گی،

مسلم لیگ (ن) کے رہنما وٴں طلال چوہدری اورمریم اورنگزیب کی الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات

پیر 2 مئی 2016 12:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 مئی۔2016ء ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما وٴں طلال چوہدری اورمریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنا فیصلہ سنا کر پی ٹی آئی کی جعلسازی کو جلد بے نقاب کریگا، آئندہ الیکشن کمیشن کی کارکردگی بنیاد پر جیتا جائے گا نہ کہ الزام تراشی کی بنیاد پر ، عمران خان کو وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ مقابلہ کرنے کیلئے ان جیسا ویژن رکھنا ہو گا، وزیر اعلیٰ پنجاب سے مقابلہ کرنے کیلئے ان جیسا دماغ چاہیے، ایک دوسرے کو چور کہنے والے ٹی او آرز بنانے کے لئے ایک ساتھ بیٹھ گئے ، اگر کسی قسم کی سازش کی گئی تو عوام کی عدالت فیصلہ کرے گی،سارا اتحاد کرپشن مٹاوٴ ملک بچاوٴ نہیں بلکہ اتحاد بناوٴ چوری بچاوٴ کے لئے بنایا گیا،عمران خان اپنے لوگوں کو بچانے کے لئے ایڑھی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں، جہانگیرترین نے قرضے کیوں معاف کرائے، خان صاحب نے آصف زرداری سے دوستی کس شرط پرکی، اس بات کاجواب دیں جس کو بلورانی کہتے تھے کب سے وہ بلوعمرانی ہوئی،عمران خان نے یوم مئی پر مزدوروں کا مذاق اڑایا ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ آج بننے والا اتحاد چوری بچانے کے لئے ہے اور سب قرضہ معاف کرانے والوں پر پردہ ڈالنے کے لئے سب اکٹھے ہوگئے ہیں اور سارا اتحاد کرپشن مٹاوٴ ملک بچاوٴ نہیں بلکہ اتحاد بناوٴ چوری بچاوٴ کے لئے بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایک سرکاری ملازم کا بیٹا کھرب پتی کیسے بنا اور موٹرسائیکل سے جہاز تک کا سفر کیسے طے کیا، بڑی بڑی گاڑیوں اور جہازوں والے جلد قوم کے سامنے جواب دہ ہوں گے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنے لوگوں کو بچانے کے لئے ایڑھی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں، جہانگیرترین نے قرضے کیوں معاف کرائے، خان صاحب نے آصف زرداری سے دوستی کس شرط پرکی، اس بات کاجواب دیں، جس کو بلورانی کہتے تھے جب سے وہ بلوعمرانی ہوئی ہے واہ واہ ہورہی ہے اور جنہیں کہتے تھے کہ (ق) لیگ والے سب سے بڑے ڈاکو ہیں،ان سے عمران خان نے کس شرط پر ملایا ہے۔

جہانگیر ترین نے اپنے اثاثہ اور قرضوں کی تفصیلات ظاہر نہیں کی۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنا فیصلہ سنا کر پی ٹی آئی کی جلعسازی کو بے نقاب کرے گی، علیم خان نے گوشواروں میں اپنے اثاثے چھپائے اور عمران خان کو آئندہ الیکشن میں شکست کا خوف لگا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سازش کے تحت سڑکوں پر آ کر شور مچا رہے ہیں وہ ملکی ترقی اور خوشحالی کو روکنا چاہتے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ آئندہ الیکشن کی کارکردگی کی بنیاد پر جیتا جائے گا نہ کہ الزام تراشی کی بنیاد پر جیتا جائے گا، وزیر اعلیٰ پنجاب سے مقابلے کیلئے خان صاحب کو ان جیسا دماغ رکھنا ہو گا اور وزیراعظم سے مقابلہ کرنے کیلئے ان جیسا ویژن چاہیے خان صاحب کو، جہانگیر ترین نے جعلسازی پر دو پریس کانفرنسیں بھی کیں۔ عمران خان نے یوم مئی پر مزدوروں کا مذاق اڑادیا،”یوم مزدور“ پر ”یوم امیر“ مناتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ خان صاحب سے جن جوابوں کی کل امید تھی وہ تو دیئے ہی نہیں ہیں ۔ جہانگیر ترین آپ تو سرکاری ملازم کے بیٹے ہیں بتائیں موٹر سائیکل سے جہاز تک کیسے پہنچے ہیں۔