دبئی:پاکستانی شہری کی 999کے اہلکاروں کو بلیک میل کرنے کی کوشش۔۔ پیسے مانگتا رہا، گھر جلانے کی دھمکی

پیر 2 مئی 2016 12:34

دبئی:پاکستانی شہری کی 999کے اہلکاروں کو بلیک میل کرنے کی کوشش۔۔ پیسے ..

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 2مئی 2016ء) : دبئی کی ایک مقامی عدالت میں پاکستانی شہری کی طرف سے 999کے عملے کو فون کر کے اپنی اہلیہ کے علاج کے لیئے 700درہم(20,000) روپے مانگنے اور نہ دینے کی صورت میں گھر کو آگ لگانے کی دھمکی دینے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ملزم کے وکیل نے اس کے دفاع میں کہا کہ اس کا موکل فون کرنے کے وقت نشے کی حالت میں تھا۔

(جاری ہے)

اماراتی پولیس نے بتایا کہ مذکورہ شخص نے 999پر کافی دفعہ فون کیا اور ہر دفعہ اس نے یہ ہی کہا کہ وہ رقم نہ ملنے کی صورت میں اپنی رہائش گاہ کو آگ لگا دے گا۔

مزید یہ کہ جب پولیس کے اہلکار اس کی رہائش گاہ پر پہنچے تو اس کے ہاتھ میں سِگریٹ لائیٹر تھا اور وہ آگ جلانے والا ہی تھا۔مگر پولیس نے اہلکاروں نھے اس کو دبوچ لیا. عدالت کی طرف سے اس مقدمے کا فیصلہ اس مہینے کے آخر تک متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :