قومی تھرو بال چمپئن شپ رواں سال دسمبر میں اسلام آباد میں کھیلی جائیگی

پیر 2 مئی 2016 12:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مئی۔2016ء)پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی تھرو بال چمپئن شپ رواں سال دسمبر میں اسلام آباد میں کھیلی جائیگی۔

(جاری ہے)

پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے سیکرٹری مقبول آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے بارہ ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پاکستان نیوی، پاکستان پولیس، رینجرز، کلیگین، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان، اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر، فاٹا، گلگت بلتستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔