رواں برس برازیل میں شیڈول ریو اولمپکس گیمز کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ‘ میگا گیمز کے آغاز میں94روز باقی رہ گئے

پیر 2 مئی 2016 12:33

زیورخ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مئی۔2016ء) رواں برس برازیل میں شیڈول ریو اولمپکس گیمز کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو گیا، میگا گیمز کے آغاز میں 94روز باقی رہ گئے۔ گیمز 5 سے 21 اگست تک منعقد ہوں گے جس میں 160 سے زائد ممالک سے 8 ہزار کے قریب ایتھلیٹس کی شرکت متوقع ہے اور ایونٹ میں شریک مردوخواتین کھلاڑیوں کے درمیان 28 کھیلوں کے 306 ایونٹس منعقد ہوں گے۔

(جاری ہے)

گزشتہ رروز میگا گیمز کے آغاز میں سو روزہ کاؤنٹ ڈاؤن کے موقع پر برازیل سمیت مختلف ممالک میں تقریبات منعقد ہوئیں، نیوزی لینڈ کے ایتھلیٹس نے آکلینڈ بیچ پر سن رائز روایتی ہاکا ڈانس کر کے انجوئے کیا جبکہ برطانیہ نے اولمپک یونیفارم کی رونمائی کی۔ برازیل کو میگا گیمز کے انعقاد میں سخت چیلنجز کا سامنا ہے اور اس وقت سیاسی بحران بھی زوروں پر ہے۔ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے صدر تھامس باخ کا کہنا ہے کہ تمام تر چیلنجز کے باوجود مجھے پورا یقین ہے کہ گیمز کامیاب اور یادگار ہوں گے اور سیاسی بحران کا گیمز پر کوئی اثر نہیں ہو گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے یونان میں اولمپکس گیمز کی مشعل روشن کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :