چوتھی عیسیٰ لیب اوپن نیشنل ٹینس چمپئن شپ کل سے کراچی میں شروع ہوگی

پیر 2 مئی 2016 12:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مئی۔2016ء) چوتھی عیسیٰ لیب اوپن نیشنل ٹینس چیمپئن شپ کل منگل سے کراچی جیم خانہ میں شروع ہو رہی ہے ‘ اس معروف چمپئن شپ کو ڈاکٹر عیسیٰ لیباریٹریز اینڈ ڈائگنوسٹک سینٹر نے اسپانسر کیا اور اس میں ایک لاکھ روپے کی انعامی رقم کھلاڑیوں میں تقسیم کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کے مختلف ایونٹس کی سیڈنگ کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے مطابق محمد ابراہیم التیفات مینز سنگلز کے ٹاپ سیڈ ہیں ‘ زبیر راجا بوائز 16 ۔ محمد دادا 14 سنگلز۔ ھانیہ گرلز 18سنگلز اور اسد علی بھگت 35 پلس سنگلز میں ٹاپ سیڈ ہونگے پہلے دن مقابلے 3بجے سے شروع ہونگے۔

متعلقہ عنوان :