ابو ظہبی: عدالت کا نجی کمپنی کو مصر ی معذور ملازم کو 6,000,00درہم دینے کی حکم

پیر 2 مئی 2016 12:16

ابو ظہبی: عدالت کا نجی کمپنی کو مصر ی معذور ملازم کو 6,000,00درہم دینے کی ..

ابو ظہبی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 2مئی 2016ء): ابو ظہبی کی ایک عدالت نے ایک کمپنی کو کا م کے دوران ایک مصری شہری فورک لفٹر کے حادثے میں معذور ہونے کی صورت میں کمپنی کو 6,000,00درہم ہرجانہ دینے کی ہدایات کردیں۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق مصری شہری دوران ڈیوٹی ایک فورک لفٹر کی زد میں آ گیا تھا ۔ اور اس حادثے میں اس کی ایک ٹانگ ضائع ہو گئی تھی۔فورک لفٹر کے ڈرائیور کے پاس اس کو چلانے کا لائسینس بھی نہیں تھا۔ عدالت نے کمپنی کو ملازمین کے لیئے بنائے گئے قواعدوضوابط کی پابندی نہ کرنے پر 6,000,00درہم مصری شہری کو بطور ہرجانہ دینے کی سزا کا حکم سنایا ہے۔