پشاور،لوڈشیڈنگ کیخلاف شہری سراپا احتجاج ، رنگ روڈ کو بند کر دیا

پیر 2 مئی 2016 12:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 مئی۔2016ء ) پشاور میں شہری بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے ، جمیل چوک کے قریب رنگ روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا ، ضلع ناظم بھی سڑک کھلوانے میں ناکام رہے۔ رنگ روڈ کے قریب دیہاتوں کے عوام بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف باہر نکل آئے اور جمیل چوک کے قریب ٹائر جلا کر سڑک کو ٹریفک کیلئے بند کردیا۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے واپڈا کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ گرمی کے بڑھتے ہی بجلی کی بندش میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ چوبیس میں سے صرف چار گھنٹے بجلی دی جا رہی ہے۔ شدید گرمی میں بچوں ، خواتین اور معمر افراد کا برا حال تھا۔ ضلع ناظم پشاور ارباب عاصم بھی موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے سڑک کھلوانے کیلئے لوگوں سے مذاکرات کئے تاہم شہریوں نے روڈ کھولنے سے انکار کر دیا۔

متعلقہ عنوان :