Live Updates

لاہور ،تحریک انصاف کے جلسے کے بعد مال روڈ پر ٹریفک بحال کر دی گئی

سڑک پر لگی خاردار تاریں ہٹا دی گئیں ، سڑک پر موجود کنٹینرکو ہٹا دیاگیا،ضلعی انتظامیہ

پیر 2 مئی 2016 12:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 مئی۔2016ء ) تحریک انصاف کے جلسے کے بعد مال روڈ پر ٹریفک بحال کر دی گئی۔ اتوار کے روز جلسے کی وجہ سے مال روڈ کو اکثر جگہ سے کنٹینرز ، خاردار تاریں اور لوہے کی چادریں لگا کر بند کر دیا گیا تھا جن کو جلسے کے بعد ہٹا دیا گیا ہے اور ٹریفک رواں دواں کر دی گئی ہے جبکہ جلسہ گاہ سے صفائی بھی کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ سڑکوں پر موجود کنٹینرز اور مال روڈ پر تحریک انصاف کے لگے بینرز اور فلیکسز بھی ہٹا دی گئی ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات