کراچی،فیڈرل بی ایریا میں کارروائی ، دو مشتبہ گرفتار ، دو ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے

انسداد پولیو مہم سے قبل آپریشن ، ملزموں کیساتھ فائرنگ کا تبادلہ ، شہریوں نے ڈاکوؤں کو تشدد کا نشانہ بناکر پولیس حوالے کر دیا

پیر 2 مئی 2016 11:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 مئی۔2016ء) کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں پولیس نے کارروائی کرکے 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ، دو ملزم فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ قائد آباد میں دو ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے ، فیڈرل بی ایریا صنعتی ایریا میں انسداد پولیو مہم سے قبل پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا۔

(جاری ہے)

کارروائی کے دوران پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ، اِس دوران ملزم فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

فیڈرل بی ایریا کے علاقے مدینہ کالونی میں سرچ آپریشن کے دوران دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ دوسری جانب قائد آباد میں لوٹ مار کرنے والے دو ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے۔ مشتعل لوگوں نے دونوں ڈاکوؤں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور رینجرز کے حوالے کردیا۔ عوام کا کہنا ہے کہ پکڑے گئے ڈاکو علاقے میں لوٹ مار کی کئی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

متعلقہ عنوان :