راجن پور، بیٹے کی فائرنگ سے سوتیلا باپ جاں بحق ، ماں زخمی

پیر 2 مئی 2016 11:55

راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 مئی۔2016ء) راجن پور میں بیٹے کی فائرنگ سے سوتیلا باپ جاں بحق ، سگی ماں زخمی ، ملزم کو والدہ کی تیسری شادی کرنے کی رنجش تھی۔ بیٹے کو ماں کی تیسری شادی کا رنج ، فائرنگ کرکے سوتیلے باپ کو قتل کردیا جبکہ فائرنگ سے ماں شدید زخمی حالت میں نشتر ہسپتال منتقل ۔

(جاری ہے)

اسلم ٹاوٴن کی رہائشی خاتون نے تیسری شادی تین ماہ قبل کی جس کا اس کے بیٹے کو رنج تھا۔

ملزم نے اپنی ماں کو شادی سے منع کیا تھا لیکن خاندان کے کہنے پر اس نے اپنے شوہر کے بھائی سے تیسری شادی کرلی۔ اس کا کو رنج تھا جس پر اس نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے رات گئے فائرنگ کردی جس سے عبد الکریم موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ خاتون شدید زخمی ہوگئی جسے ملتان ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ مقتول کے پہلی بیوی سے نو بچے ہیں جس میں تین بیٹیاں ، چھ بیٹے ہیں۔

متعلقہ عنوان :