وزیر اعظم میاں نواز شریف آج کوئٹہ میں ہیلتھ کارڈپروگرام کا افتتاح کریں گے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 2 مئی 2016 11:52

وزیر اعظم میاں نواز شریف آج کوئٹہ میں ہیلتھ کارڈپروگرام کا افتتاح کریں ..

اسلام آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02مئی۔2016ء) وزیر اعظم میاں نواز شریف آج کوئٹہ میں ہیلتھ کارڈپروگرام کا افتتاح کریں گے‘وزیراعظم ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے اورگورنر ہاﺅس میں صحت کارڈ پروگرام کا افتتاح کریں گے اور صوبے میں جاری منصوبے کے حوالے انہیں بریفنگ دی جائے گی۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم سے گورنر ہاﺅس میں کابینہ اور اراکین اسمبلی کے علاوہ قبائلی معتبرین بھی ملاقات کریں گے۔ وزیر اعظم شام کو واپس اسلام آباد کے لئے روانہ ہوں گے۔