زیکا وائرس اندازوں سے زیادہ خطرناک ہے‘ہرپانچ میں ایک حاملہ خاتون متاثرہورہی ہے:طبی ماہرین

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 2 مئی 2016 11:52

زیکا وائرس اندازوں سے زیادہ خطرناک ہے‘ہرپانچ میں ایک حاملہ خاتون متاثرہورہی ..

ہیوسٹن(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02مئی۔2016ء) طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ مچھر کے ذریعے پیدا ہونے والے زیکا وائرس اندازے سے کہیں زیادہ خطرناک ہے۔ زکا وائرس سے اعصابی نظام کو مزید خطرہ ہوسکتا ہے۔بتایا گیا ہے کہ ہر پانچ میں سے ایک حاملہ خاتون اس سے متاثر ہو رہی ہے۔یہ بھی سامنے آیا ہے کہ برازیل کے کچھ علاقوں میں کم ہورہا ہے۔

تاہم ویکسن کی تلاش اب بھی اپنے ابتدائی مرحلے میں ہے اور زکا خطے میں پھیل رہا ہے۔

(جاری ہے)

بہت سے ڈاکٹرز اور طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ زکا وائرس اور نومولود بچوں کےغیر معمولی طور پر چھوٹے سروں کے درمیان تعلق ہے۔اگرچہ یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ ایک فیصد خواتین ایسی ہوتی ہیں جو اگر زیکا سے متاثرہ ہوں ان کے ہاں چھوٹے سر والے بچے کی پیدائش ہوتی ہے۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ اس وائرس سے متاثرہ 20 فیصد خواتین ایسی تھیں جن کے بچوں کا دماغ پیدائش سے قبل متاثر ہوا۔ایک الگ تحقیق جو انگلینڈ کے ’جرنل آف میڈیسن‘ کے ذریعے رپورٹ ہوئی میں بتایا گیا ہے کہ زکا کی شکار حاملہ خواتین کے سکین کروانے پر ان کے رحم میں موجود بچوں کے ابنارمل ہونے کی نشاندہی ہوئی۔