وزیر اعظم نواز شریف کی ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے ڈی جی سے ملاقات

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 2 مئی 2016 11:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔02 مئی 2016ء) : وزیر اعظم نواز شریف نے ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے ڈی جی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ خطے میں رابطوں کے لیے پاک چین اقتصادی راہداری پر تیزی سے کام جاری ہے۔

(جاری ہے)

چین پاکستان میں اقتصادی راہداری منصوبوں پر 46 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ اس منصوبے سے بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور خطے میں تجارت مزید بڑھے گی۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ اس منصوبے سے خطے کے کروڑوں افراد کا معیاز زندگی بہتر ہو گا۔ پاکستان تجارت سے متعلق قوانین کو بہتر بنا رہا ہے۔ وزیر اعظم نے خواہش ظاہر کی کہ پاکستان عالمی تجارتی تنظیم کے ساتھ وسیع شراکت داری چاہتا ہے۔

متعلقہ عنوان :